ایل نینو کے خطرات منڈلانے لگے، عالمی درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

image

اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران طاقتور ایل نینو سسٹم کے فعال ہونے سے دنیا بھر میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جبکہ اس کے اثرات 2027 تک مختلف خطوں میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

ادھر یورپ میں حالیہ دو شدید ہیٹ ویوز کے باعث فرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں 3 ہزار 700 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں 2 ہزار 25، بیلجیئم میں ایک ہزار 200 اور نیدرلینڈز میں 480 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جبکہ اسپین میں بھی شدید گرمی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام نے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US