طلاق کی یاد شادیوں سے دور رکھتی ہے، آغا علی کا جذباتی اعتراف

image

معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ اب انہیں شادی کی تقریبات میں جانا اچھا نہیں لگتا کیونکہ وہاں کا ماحول انہیں اپنی طلاق اور ماضی کی یاد دلا دیتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ شادیوں کی خوشیاں اور رسومات انہیں جذباتی کر دیتی ہیں، اسی لیے اب وہ ایسی تقریبات میں شرکت سے گریز کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، اب مجھے شادیوں میں جانے کا کوئی شوق نہیں رہا، وہاں جا کر اپنی طلاق یاد آ جاتی ہے اور دل اداس ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ آغا علی نے 2020 میں اداکارہ حنا الطاف سے شادی کی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی، جس کی تصدیق خود آغا علی نے کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US