آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں لاکھوں عوام کی شرکت پر ڈونلڈ ٹرمپ کا اظہارِ حیرت

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں ایرانی عوام کی بڑی تعداد اور ان کے جذباتی اظہار پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ لوگ آیت اللہ خامنہ ای کے لیے رو رہے تھے، کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ایرانی عوام ان سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے یہ آنسو حقیقی نہ ہوں اور محض دکھاوے کے لیے بہائے جا رہے ہوں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اگر چاہے تو اس موقع پر جمع ایرانی قیادت کو ایک ہی کارروائی میں نشانہ بنا سکتا ہے، تاہم ایسا نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس صورت میں مذاکرات کے لیے کوئی فریق باقی نہیں رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات پر تاحال ایرانی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US