یونان کے جنگلات میں خوفناک آگ، متعدد آبادیوں سے شہریوں کا انخلا جاری

image

یونان کے مختلف جنگلات میں بھڑکنے والی شدید آگ نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث قریبی آبادیوں سے شہریوں کا انخلا جاری ہے۔

حکام کے مطابق تیز ہواؤں کے باوجود فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 74 فائرفائٹرز، 28 فائر انجنز اور متعدد رضاکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ فضائی اور زمینی وسائل کی مدد سے امدادی آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور کچھ کے مکمل تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم مجموعی نقصان کا حتمی تخمینہ تاحال سامنے نہیں آسکا۔

ریسکیو حکام نے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے، جبکہ آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US