امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات خراب موسم سے متاثر، فضائی شو منسوخ

image

امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات شدید گرمی، تیز آندھی، بارش اور طوفانی موسم کے باعث متاثر ہوگئیں، جبکہ حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر فضائی شو بھی منسوخ کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے نیشنل مال میں جمع ہونے والے ہزاروں افراد نے خراب موسمی صورتحال کے باعث تقریب کا مقام چھوڑنا شروع کر دیا، جبکہ متعدد بیرونی سرگرمیوں کے شیڈول میں بھی تبدیلیاں کرنا پڑیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خراب موسم کے باوجود یومِ آزادی کی مرکزی تقریب ہر صورت منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بارش تقریبات کے انعقاد میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات طوفانی موسم تقریبات کو مزید دلچسپ بنا دیتا ہے، اور وہ ہر صورت مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

دریں اثناء امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کو آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا کیونکہ ”ہم اچھے لوگ ہیں“۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران جلد از جلد معاملات طے کرنے اور سمجھوتے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک امن پسند ملک ہے، تاہم اپنی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔

تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں رقص بھی کیا، جسے شرکا کی جانب سے خوب سراہا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US