بالی ووڈ اداکار عامر خان نے گوری سپراٹ سے تیسری شادی کرلی

image

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک نجی اور سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کروائی، جس میں صرف قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر عامر خان کے بچے جنید، آئرہ اور آزاد سمیت دیگر قریبی عزیز بھی موجود تھے۔

عامر خان اور گوری سپراٹ کا تعلق تقریباً 25 برس پرانا ہے، تاہم سال 2024ء میں دوبارہ رابطہ بحال ہونے کے بعد ان کا رشتہ مزید مضبوط ہوا، جس کے بعد مارچ 2025ء میں عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری کو عوامی سطح پر متعارف کروایا تھا۔

یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے، اس سے قبل وہ رینا دتا اور فلم ساز کرن راؤ سے شادیاں کرچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US