اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن کینسر میں مبتلا، بیماری کے باعث بال بھی جھڑ گئے، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

image

"شائستہ عباس میری طاقت تھیں، میرا سہارا تھیں۔ وہ میرے لیے بیٹی جیسی ہیں اور میری روح میں بستی ہیں۔ میں ان سے بڑھ کر کسی سے محبت نہیں کر سکتی۔ مجھے ان کی بہت یاد آتی ہے۔ یا اللہ! کوئی معجزہ کر دے اور میری بہن کی زندگی بچا لے۔ وہ کینسر کی مریضہ ہیں اور ایک غلط آپریشن کے بعد شدید تکلیف میں ہیں۔" میری چھوٹی بہن شائستہ عباس کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں۔ یہ ہماری زندگی کا انتہائی تکلیف دہ وقت ہے۔ میری بہن کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اسے صحت اور زندگی عطا فرمائے۔"

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا ان دنوں اپنی چھوٹی بہن شائستہ عباس کی شدید علالت کے باعث مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بہن کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس بھی ماضی میں شوبز انڈسٹری کا حصہ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے چند ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی، تاہم بعد میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ چلی گئیں اور شوبز سے دوری اختیار کرلی۔

رپورٹس کے مطابق شائستہ عباس اس وقت کینسر سے مقابلہ کر رہی ہیں اور بیماری کے دوران ان کے بال بھی جھڑ چکے ہیں۔ میرا نے اپنی بہن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کی صحت کی صورتحال دیکھ کر مداح بھی افسردہ ہوگئے۔

اداکارہ کے لیے یہ وقت اس لیے بھی پریشان کن ہے کہ وہ اب تک اپنی بیمار بہن کے پاس نہیں پہنچ سکیں۔ میرا نے اس مشکل مرحلے میں بہن کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شائستہ عباس کی تصویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے ہمدردی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صارفین شائستہ کی جلد صحت یابی اور میرا کے اہل خانہ کے لیے آسانیوں کی دعا کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US