بریک اپ پر رونے کے بجائے جشن منانا چاہیے: جینیفر لوپیز کا انوکھا مشورہ

image

امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز نے رشتوں کے خاتمے اور بریک اپ کے حوالے سے ایک منفرد اور مثبت نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلق کا ختم ہونا کوئی ناکامی نہیں، بلکہ زندگی کے ایک بہتر اور نئے مرحلے کی شروعات ہوسکتا ہے۔

ایک حالیہ یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا کہ بریک اپ ہونے پر رونے کے بجائے باقاعدہ پارٹی ہونی چاہیے اور ایسے شخص کو مبارکباد دی جانی چاہیے کیونکہ اس نے اپنی زندگی کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہوتا ہے جو طویل مدتی طور پر سب کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔

جینیفر لوپیز کا کہنا تھا کہ دل ٹوٹنے کے تجربات نے انہیں جذباتی اور ذہنی طور پر پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنایا ہے، کیونکہ ایسے حالات انسان کو اپنی غلطیوں کا جائزہ لینے اور خود کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہالی ووڈ اداکار بین ایفلیک سے طلاق کے بعد انہوں نے حالات کا گلہ کرنے یا دوسروں کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنی ذات پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں خود کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اپنا میوزک ٹور تک منسوخ کر دیا تھا۔

اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ جو لوگ بار بار دوسروں کے دل توڑتے ہیں، وہ دراصل کسی اور کا نہیں بلکہ اپنا ہی نقصان کر رہے ہوتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US