سعودی عرب نے ایشیائی منڈیوں کے لیے خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے جسے عالمی تیل مارکیٹ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو آئندہ ماہ ایشیا کے لیے اپنے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری فروختی قیمت (OSP) میں 11 ڈالر فی بیرل کمی کرے گی۔ اس فیصلے کے بعد عرب لائٹ خام تیل علاقائی معیار کے مقابلے میں 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر دستیاب ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق یہ کمی مارکیٹ کی توقعات سے بھی زیادہ ہے کیونکہ بلومبرگ کے سروے میں ماہرین نے قیمت میں 8 ڈالر فی بیرل کمی کی پیش گوئی کی تھی۔