9 مئی مقدمات: میاں محمود الرشید نے سزا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

image

9 مئی کے مقدمات میں سزا پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں نذرِ آتش کرنے کے مقدمے میں سنائی گئی 10 سال قید کی سزا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔

میاں محمود الرشید نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین کے ذریعے اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق اور شواہد کے منافی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، اس لیے سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اپیل میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون اور دستیاب شواہد کے مطابق نہیں، لہٰذا اسے منسوخ کرتے ہوئے درخواست گزار کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ 20 جون کو ٹرائل کورٹ نے مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں میاں محمود الرشید کو کوٹ لکھپت جیل میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US