امریکا میں معروف ٹک ٹاکر بریانا جانسن فائرنگ سے ہلاک

image

امریکا کی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر بریانا جانسن فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ بریانا جانسن اپنی لمبر گنی گاڑی میں دو دیگر افراد کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر ایک رہائشی مکان سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بریانا موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے قبل ایک گیس اسٹیشن پر جھگڑے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US