معروف بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5 نے پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم ستلج کو ریلیز کے صرف 48 گھنٹے بعد ہٹا دیا۔
زی 5 نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگرچہ فلم عارضی طور پر ہٹا دی گئی ہے تاہم اسے دوبارہ ریلیز کرنے کی امید ہے۔ دوسری جانب دلجیت دوسانجھ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ فلم نہیں رکے گی اور جسونت سنگھ کھالرا کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
فلم انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی پر مبنی ہے۔ ریلیز سے قبل بھی فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے متعدد تبدیلیوں اور سینکڑوں مناظر میں کٹوتیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اسے ہٹانے کی باضابطہ وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔