سندھ حکومت نے صوبے میں سندھ رینجرز کے قیام کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جس کے تحت سندھ رینجرز 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک صوبے میں اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی۔
حکام کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد توسیع سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔