کراچی پریس کلب کے باہر خواجہ سراؤں کا پولیس رویے اور ہراسانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

image

کراچی پریس کلب کے سامنے خواجہ سراؤں نے پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور مبینہ ہراسانی کے اقدامات کے خلاف ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواجہ سراؤں نے شرکت کی، جن کے ہاتھوں میں مختلف مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اور بینرز تھے، جن پر پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں معاشرے میں پہلے ہی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، اور اس صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مبینہ طور پر ہراساں کیا جانا اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنا انتہائی ناانصافی ہے۔

احتجاج کے دوران خواجہ سراؤں کے نمائندوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی اور یہ مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف ہونے والے ہر قسم کے امتیازی سلوک کا خاتمہ کیا جائے، ہراساں کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور خواجہ سرا برادری کو بطور شہری جان و مال کا مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US