اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس تیز اور مؤثر بنانے کا فیصلہ

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے نظام کو مزید مؤثر، تیز اور محفوظ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اس سلسلے میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نادرا، نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور ڈی ایچ ایل کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس کو مزید آسان، تیز اور قابلِ اعتماد بنانے سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے پاسپورٹ کی گھر تک فراہمی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، جبکہ پاسپورٹس کی بروقت، محفوظ اور مؤثر ہوم ڈلیوری یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات بھی تیز کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US