وسیم عباس نے صبا حمید سے طلاق کی تصدیق کردی، 14 سال سے الگ رہنے کا انکشاف

image

”میری اور صبا حمید کی شادی 29 سال تک رہی، تاہم ہم گزشتہ 14 برس سے الگ رہ رہے تھے۔ ہم نے باقاعدہ طور پر طلاق لے لی ہے لیکن ہمارے درمیان کوئی تلخی نہیں۔ ہم نے کئی پراجیکٹس میں ساتھ کام کیا، کبھی کبھار دوستوں کی طرح ڈنر پر بھی ملتے رہے مگر ایک ساتھ نہیں رہتے تھے۔ اگر مستقبل میں کوئی اچھا پراجیکٹ آیا تو ہم دوبارہ ساتھ کام کر سکتے ہیں۔“

”مجھے طلاق کا کوئی دکھ نہیں کیونکہ ہمارے درمیان جذبات باقی نہیں تھے۔ ہماری کوئی اولاد بھی نہیں تھی۔ میں نے ہمیشہ محبت سے زیادہ عزت کو اہمیت دی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ فیصلہ درست تھا۔ ہم کبھی ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کرتے اور نہ ہی ایک دوسرے کو برا کہتے ہیں۔ میں اپنی دوسری شادی کو مکمل طور پر غلط نہیں کہتا، لیکن اب پیچھے مڑ کر دیکھوں تو شاید یہ ایک غلط فیصلہ تھا۔“

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار وسیم عباس نے پہلی بار اپنی سابق اہلیہ صبا حمید سے طلاق اور طویل عرصے سے علیحدگی پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ دونوں فنکاروں کو ماضی میں ٹی وی انڈسٹری کے باصلاحیت اور باوقار جوڑوں میں شمار کیا جاتا تھا، تاہم وسیم عباس نے تصدیق کی ہے کہ وہ اور صبا حمید کئی برس سے عملی طور پر الگ زندگی گزار رہے تھے۔

وسیم عباس کے مطابق ان کی صبا حمید سے دوسری شادی 29 سال تک قائم رہی، مگر دونوں تقریباً 14 سال پہلے الگ ہو گئے تھے۔ اب انہوں نے باقاعدہ طور پر طلاق لے کر اپنے رشتے کو قانونی طور پر بھی ختم کر دیا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ علیحدگی کے باوجود دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے احترام برقرار رکھا۔ وہ ماضی میں ساتھ کام کرتے رہے اور کبھی کبھار دوستوں کی طرح ملاقات بھی ہو جاتی تھی، تاہم ان کے درمیان ازدواجی تعلق باقی نہیں رہا تھا۔

وسیم عباس کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد بھی ان کے اور صبا حمید کے درمیان کوئی ناراضی یا بدگمانی نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر مستقبل میں کوئی مناسب ڈرامہ یا پراجیکٹ سامنے آیا تو دونوں فنکار ایک ساتھ کام کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

ان کے اس بیان نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، کیونکہ وسیم عباس اور صبا حمید کو طویل عرصے تک شوبز کی ایک مضبوط اور باوقار جوڑی سمجھا جاتا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US