بلوچستان: این-25 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار شہید

image

بلوچستان کے علاقے ژوب کراس اور کرارو کے درمیان این-25 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کارروائی کے دوران 11 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ”فتنہ الہندوستان“ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے این-25 شاہراہ کو بند کر رکھا تھا اور مسافروں و مقامی شہریوں سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کررہے تھے۔ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن تاحال جاری ہے اور علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس کارروائی کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، اہم شاہراہوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور امن و امان خراب کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US