پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) آج کچھ دیر بعد بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر اہم بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بلوچستان میں جاری سیکیورٹی آپریشنز، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور حالیہ پیش رفت سے متعلق اہم معلومات سے آگاہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں میڈیا کو تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔