وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے کیا۔
دورۂ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں صوبے کی سکیورٹی، امن و امان اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ بھی موجود ہیں۔