تین تلوار کے قریب سے 3 سگے بھائی گمشدہ حالت میں مل گئے، بچوں کا تعلق لانڈھی سے ہونے کا انکشاف

image

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے مقام سے 3 معصوم بچے گمشدہ حالت میں ملے ہیں، جن کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بچوں کی شناخت 3 سالہ فرقان ولد اختر، 4 سالہ یاسین ولد اختر اور 8 سالہ انعام ولد اختر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق کراچی کے علاقے لانڈھی سے ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم "امی ابو کی تلاش" بچوں کے لواحقین کا سراغ لگانے کے لیے مصروف عمل ہے تاکہ انہیں جلد از جلد ان کے والدین اور اہل خانہ کے حوالے کیا جا سکے۔ بچوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات رکھنے والے افراد فوری طور پر ایدھی فاؤنڈیشن سے رابطہ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US