آئندہ سال سرکاری حج پیکجز مہنگے ہونے کا امکان

image

آئندہ سال سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پیکجز مہنگے ہونے کا امکان ہے جبکہ مختصر حج پیکج کی متوقع قیمت تقریباً 13 لاکھ روپے مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق آئندہ سال سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں اور مختصر حج پیکج کی قیمت میں تقریباً ایک لاکھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختصر حج پیکج کا دورانیہ 20 سے 22 روز پر مشتمل ہوگا جبکہ 40 روزہ لانگ حج پیکج بھی تقریباً 50 ہزار روپے مہنگا ہونے کی توقع ہے۔ لانگ حج پیکج کی متوقع قیمت تقریباً 12 لاکھ روپے رکھی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عازمین کو حج اخراجات دو اقساط میں جمع کرانے کی سہولت فراہم کیے جانے کا امکان ہے جس کے تحت تقریباً 6،6 لاکھ روپے کی دو مساوی اقساط میں ادائیگی کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سرکاری حج اسکیم کے تحت مختصر حج پیکج کی قیمت تقریباً 12 لاکھ روپے جبکہ لانگ حج پیکج کی لاگت تقریباً ساڑھے 11 لاکھ روپے تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US