آزاد کشمیر انتخابات: بائیکاٹ یا شرکت؟ تحریک انصاف تاحال فیصلہ نہ کر سکی

image

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں حصہ لینے یا بائیکاٹ کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تاحال کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ سے متعلق فیصلہ سات روز بعد نظرثانی اجلاس میں دوبارہ زیر غور لانے کا اعلان کیا تھا، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود سیاسی کمیٹی کا اجلاس تاحال طلب نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات میں شرکت یا بائیکاٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور آزاد کشمیر گورننگ باڈی کے درمیان اختلافات بدستور موجود ہیں۔ اس سے قبل گورننگ باڈی نے اکثریتی رائے سے انتخابات میں حصہ لینے کی سفارش کی تھی، لیکن سیاسی کمیٹی نے بعد ازاں بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔

دوسری جانب وفاق میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے بھی پی ٹی آئی کو مشورہ دیا تھا کہ انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ جلد بازی میں نہ کیا جائے۔

ادھر صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر، قیوم نیازی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات غیر جانبدار، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے سازگار نہیں، اسی لیے پارٹی کو تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرنا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US