طورخم بارڈر سے مزید 3,790 افغان شہری وطن واپس

image

پاک افغان طورخم بارڈر کے راستے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل بدستور جاری ہے جہاں مختلف ہولڈنگ سینٹرز اور کیمپوں سے ہزاروں افغان شہریوں کو افغانستان روانہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 3 ہزار 790 افغان شہری طورخم بارڈر کے ذریعے اپنے وطن واپس گئے۔ سب سے زیادہ ایک ہزار 834 افراد کو حمزہ بابا ہولڈنگ سینٹر، لنڈی کوتل سے افغانستان بھیجا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جمعہ خان کیمپ سے 838، اضا خیل کیمپ سے 448، کوہاٹ کیمپ سے 329 جبکہ نوشہرہ کیمپ سے 171 افغان شہریوں کی وطن واپسی مکمل کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ناگمان کیمپ سے 135، ہری پور کیمپ سے 18، صوابی سے 8 اور ضلع خیبر کے علاقے جمرود سے 9 افغان شہریوں کو بھی طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان روانہ کیا گیا۔حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا عمل حکومتی پالیسی کے تحت مرحلہ وار جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US