مولانا فضل الرحمان کے متنازع بیان کے خلاف رٹ پٹیشن دائر، سماعت 28 جولائی کو ہوگی

image

گوجرانوالہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مبینہ متنازع بیان کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 جولائی مقرر کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل آئندہ سماعت پر درخواست کا جائزہ لیں گے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان متنازع نوعیت کا ہے، جس پر قانونی کارروائی کی جائے۔ عدالت آئندہ سماعت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید کارروائی کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US