جی ٹی روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے سب انسپکٹر موٹروے پولیس شہید، ڈرائیور فرار

image

کامرہ کے قریب نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے ایک سب انسپکٹر ڈمپر کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے میں شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت جاوید شنواری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس افسوسناک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوٹی انجام دینے والے سب انسپکٹر کو ایک ڈمپر ٹکر مارتا ہے اور وہ اس کے نیچے آ جاتے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ تاثر بھی سامنے آ رہا ہے کہ ڈرائیور نے گاڑی جان بوجھ کر اہلکار کی جانب موڑی، تاہم اس حوالے سے حکام کی جانب سے حتمی تصدیق نہیں کی گئی۔

فوٹیج میں حادثے کے فوراً بعد موٹروے پولیس اہلکاروں کو ڈمپر کا تعاقب کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ جائے وقوعہ پر ایک اور ڈمپر بھی موجود تھا۔

موٹروے پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم گاڑی میں موجود ہیلپر کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US