ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شام کے اوقات میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال اور جہلم میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع، جن میں پشاور، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان شامل ہیں، وہاں بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں لاہور، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور اوکاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے، جس سے موسم نسبتاً خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

ادھر سندھ میں کراچی، ٹھٹھہ، سانگھڑ، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ بلوچستان کے اضلاع آواران، خضدار، قلات، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کے علاوہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم، خشک اور حبس زدہ رہنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US