نو مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کے کیسز کی سماعت ملتوی

image

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف نو مئی کے واقعات سے متعلق 11 مقدمات کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔

راولپنڈی میں ہونے والی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اپنے وکیل محمد فیصل ملک اور قانونی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمات کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی جبکہ سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے فریقین کی کارروائی کے بعد مقدمات کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی کی تاریخ 15 اگست مقرر کر دی۔ مقدمات کا تعلق نو مئی کے واقعات سے ہے جن میں بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی کے متعدد رہنما اور کارکن نامزد ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US