صادق آباد میں گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون نے چار بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

image

صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں گھریلو تنازع کے بعد ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے چار بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو زندہ حالت میں نہر سے نکال لیا گیا، تاہم اس کے چاروں بچے تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

لاپتا بچوں کی شناخت 10 سالہ علی حسن، 7 سالہ طیبہ، 4 سالہ ایان اور 2 سالہ علی عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں اور غوطہ خور نہر میں بچوں کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US