ضلع قصور کے شہر کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے بھوتن پورہ میں بجلی کے بھاری بل نے غریب مزدور کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔
فیکٹری کے ایک غریب ملازم نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے گھر کے اندر گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔
غمزدہ اہل خانہ نے دل دہلا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ متوفی کو جون کے مہینے کا چونکا دینے والا 42 ہزار روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا تھا، جسے دیکھ کر وہ شدید ذہنی صدمے اور ناقابلِ برداشت دباؤ کا شکار ہوگیا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم سمیت دیگر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کے پس پردہ حقائق جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔