"شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں، امید ہے مولانا اپنے بیان پر پچھتا رہے ہوں گے"، گورنر سندھ

image

کراچی میں علامہ طاہر اشرفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق دیے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان سے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گورنر سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور شہریوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دیے ہیں اور وہ سب شہید ہیں، جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان اپنے اس بیان پر پچھتا رہے ہوں گے۔

اس موقع پر علامہ طاہر اشرفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی سوچ اور فکر کو آگے لے کر چل رہی ہے اور شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US