مولانا فضل الرحمان کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تیسری مذمتی قرارداد جمع

image

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ایک اور مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی، جس کے بعد اس حوالے سے پیش کی جانے والی قراردادوں کی تعداد تین ہوگئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا ارشد کی جانب سے ڈیجیٹل دستخط کے ساتھ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور قومی یکجہتی کے منافی ہے، جبکہ اس سے شہدائے پاکستان کے اہلِ خانہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کی ضامن ہیں، اس لیے ان کے کردار پر تنقید یا حملہ ناقابل قبول ہے۔

قرارداد میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی استحکامِ پاکستان کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، جبکہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت، جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US