ترکش ایئرلائن کی اسلام آباد آنے والی پرواز میں فنی خرابی، باکو میں ہنگامی لینڈنگ

image

استنبول سے اسلام آباد آنے والی ترکش ایئرلائن کی پرواز TK-710 کو آذربائیجان کی فضائی حدود میں فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کرتے ہوئے طیارے کی باکو ایئرپورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کرادی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئربس A330 طیارے کو دورانِ پرواز گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم کے سگنلز کی فراہمی متاثر ہوئی جس پر پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارہ باکو منتقل کیا۔

ہنگامی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار کر ٹرمینل منتقل کر دیا گیا جبکہ انجینئرنگ ٹیم نے طیارے کی خرابی دور کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکش ایئرلائن کی پرواز TK-710 نے اسلام آباد میں سہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر لینڈ کرنا تھا، تاہم فنی خرابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US