سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق، دیگر زخمی

image

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ان کا ایک محافظ جاں بحق اور دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی آزاد کشمیر راجہ اکمل کے مطابق انہیں تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ کی اطلاع ملی ہے، جبکہ سابق وزیراعظم کے ترجمان نے بھی ایک گارڈ کے جاں بحق اور دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US