آزاد کشمیر انتخابات مستقبل کے لیے اہم، مسائل کا حل طویل احتجاج نہیں بلکہ مذاکرات ہیں، بلاول بھٹو

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کے مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کو ریاست کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے عوام سے 27 جولائی کو بھرپور انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیر کے عوام کے مسائل سے واقف ہے، جنہیں طویل احتجاج یا شٹر ڈاؤن کے بجائے پرامن سیاسی مذاکرات اور مجوزہ 'ٹروتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن' کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ پیپلز پارٹی بھارتی حکومت کو کشمیریوں کی زمینوں پر قبضے کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ مکانات کی تعمیر کو اپنی عوام دوست پالیسیوں کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ہمیشہ غریب طبقے کے حقوق کی علمبردار رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر کے عوام بھی پیپلز پارٹی کے منشور پر اعتماد کرتے ہوئے 'تیر' کے نشان پر مہر لگائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US