19 جولائی سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

image

محکمہ موسمیات نے 19 جولائی سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 32 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں آج 5 سے 30 فیصد تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث حبس کی کیفیت برقرار ہے۔

فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔ شہر عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر موجود ہے، جبکہ فضائی آلودگی کا مجموعی انڈیکس 155 ریکارڈ کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US