کالام میں گلیشیئر ٹوٹ گیا، 7 افراد زد میں آگئے، ایک لاپتا

image

کالام کے سیاحتی علاقے مٹلتان میں گلیشیئر ٹوٹنے کے واقعے میں 7 افراد زد میں آگئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران 6 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ایک شخص تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور لاپتا شخص کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US