وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کے امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قابلِ تجدید توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کر رہی ہے تاکہ علاقے میں پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیراعظم کے مطابق وفاقی حکومت کے اہم منصوبوں میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی کا منصوبہ اور دانش اسکولوں کا قیام سرفہرست ہیں، جبکہ گلگت کے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پاکستان آسان خدمت سینٹر قائم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی شریک تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US