گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چکن بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

image

ملک میں مہنگائی کے مسلسل بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث چکن، بیف اور مٹن کی قیمتیں عوام کی قوتِ خرید سے باہر ہونے لگی ہیں، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں برائلر چکن 500 روپے فی کلو جبکہ بیف 1500 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں مٹن کی قیمت 3200 سے 3500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ ان کے مطابق مٹن اور بیف پہلے ہی عام آدمی کی دسترس سے باہر تھے، اب برائلر چکن بھی خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US