بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خودکش بمبار خواتین گرفتار

image

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے، جبکہ 2 خودکش بمبار خواتین اور ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ضلع سوراب اور مستونگ میں مشترکہ آپریشنز کیے گئے۔ سوراب میں کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ مستونگ میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں ہونے والے آپریشن کے دوران 2 خودکش بمبار خواتین اور ایک سہولت کار کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US