نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے غیر ملکی امور و سلامتی پالیسی کایا کالاس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سٹریٹجک شراکت داری اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر خطے کی مجموعی صورتحال، عالمی چیلنجز اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری ہی واحد مؤثر طریقہ کار ہے۔
انہوں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کی ضرورت اور اہمیت پر خصوصی زور دیا۔