پنجاب میں ڈرون اڑانے پر پابندی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی

image

حکومت پنجاب نے عوامی تحفظ، امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر صوبے بھر میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت نافذ کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈرونز کے استعمال سے متعلق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ صرف سیف ڈرون یوزیج کمیٹی کی پیشگی تحریری اجازت حاصل کرنے والے افراد یا ادارے ہی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ دیگر تمام غیر مجاز ڈرون پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی تحفظ، امن و امان کے قیام اور املاک کی حفاظت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US