وزیر تعلیم پنجاب ستمبر سے استاد بنیں گے، انگلش اور کیمسٹری پڑھانے کا فیصلہ

image

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے اسکولوں میں خود تدریسی خدمات انجام دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وہ انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی کلاسز لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور کے اسکولوں سے اس کا آغاز کریں گے، جہاں پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری پڑھائیں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق وہ ہر ہفتے کسی بھی اسکول میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک جائیں گے اور بچوں کو پڑھائیں گے۔

انہوں نے اساتذہ کے احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ استاد بن کر فخر محسوس کریں گے اور اس اقدام کا بنیادی مقصد تعلیمی معیار کو پرکھنا اور تدریسی عمل میں موجود کمزوریوں کو دور کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US