جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

image

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد مسجد منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

1958ء میں لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پیدا ہونے والے امیر العظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ وہ اپنے طالب علمی کے دور میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوئے اور بعد میں اس کے ناظمِ اعلیٰ بھی رہے۔

انہوں نے جنرل ضیاء الحق کے دور میں طلبہ یونینز کی بحالی کی تحریک اور وکلاء تحریک میں فعال کردار ادا کیا اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برادشت کیں۔

امیر العظیم جماعت اسلامی میں مختلف اہم تنظیمی عہدوں پر فائز رہنے کے بعد مرکزی سیکریٹری جنرل بنے۔ ان کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US