ٹرمپ نے امریکا سعودی جوہری معاہدے کو ابراہیمی معاہدے میں شمولیت سے جوڑ دیا

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری سعودی عرب کے ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے سے مشروط ہے۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی حکومت کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کو منظور کر لیا جائے گا، تاہم اس کی مکمل کامیابی سعودی عرب کے ابراہیمی معاہدوں پر دستخط کرنے پر منحصر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحت کی کہ امریکا غیر افزودہ سول جوہری تنصیبات کے قائم کیے جانے کا مخالف نہیں ہے اور اس معاہدے کے تحت سعودی عرب میں کوئی جوہری مواد افزودہ نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ محض غیر فوجی مقاصد اور سول استعمال کے لیے ہے، اور اسی قسم کے معاہدے ایران، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے پاس بھی پہلے سے موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US