ملک کی اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 تحائف موصول، توشہ خانہ کی رپورٹ جاری

image

کابینہ ڈویژن نے اپریل سے جون تک کی مدت کے دوران موصول ہونے والے توشہ خانہ کے تحائف کا باضابطہ ریکارڈ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو مجموعی طور پر 21 قیمتی تحائف موصول ہوئے۔

ریکارڈ کے مطابق تحائف حاصل کرنے والوں میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم شامل ہیں۔

وزیراعظم کو ملنے والے تحائف میں ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ، ٹائی، چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ اور گھڑی شامل ہیں۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم کو چمڑے کی چینی بیلٹ، مصری مجسمے کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے موصول ہونے والے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں اور فی الوقت ان کی مالی مالیت کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US