بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جاگری، 16 ملازمین زخمی

image

پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کو لے جانے والی بس بالاکوٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی ملازمین سیر و تفریح کے لیے ناران اور کاغان گئے ہوئے تھے۔ واپسی کے دوران بالاکوٹ کے قریب بس سامنے سے آنے والی گاڑی کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ سڑک پر پھسلن ہونے کے باعث بس اس کے قابو سے باہر ہو گئی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے فوری بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US