مون سون بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ

image

اسلام آباد : ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ گڈو بیراج پر بھی پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار 45 کیوسک ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 324 کیوسک زیادہ ہے۔ بیراج سے پانی کا اخراج 1 لاکھ 82 ہزار 185 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت گڈو بیراج پر صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے، جس پر متعلقہ ادارے مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گڈو بیراج پر چار لاکھ کیوسک تک پانی زرعی ضروریات کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے، تاہم اگر پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا تو دریائے سندھ کے کچے کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US