پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے یا ان کے بارے میں مصدقہ معلومات دینے والوں کے لیے مجموعی طور پر 28 کروڑ 58 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری میں معاونت کرنے یا قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے والے افراد کو مقررہ نقد انعام دیا جائے گا۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مخبروں اور معلومات فراہم کرنے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی تاکہ ان کی سلامتی اور رازداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں عوامی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔