بلاول بھٹو کا نواز شریف کو جواب، کشمیر اور کشمور کے عوام کسی کو سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ہو یا کشمور، میرپور ہو یا میرپور خاص، ان شہروں کے صرف نام ہی نہیں بلکہ مزاج بھی ایک جیسا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر ہو یا کشمور، وہاں کے عوام اپنے حقِ حاکمیت اور حقِ ملکیت پر کسی کو سیاسی ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف برا نہ مانیں، گزشتہ انتخابات میں کشمیر اور کشمور کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو مسترد کیا تھا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ جس طرح میرپور خاص کے عوام نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، اسی طرح میرپور کے عوام بھی آئندہ انتخابات میں تیر کے انتخابی نشان کو کامیاب بنائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے بیان میں آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے پارٹی امیدواروں کی حمایت کی اپیل بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US