اسلام آباد میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

image

وفاقی دارالحکومت میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے شہریوں کی پریشانی بڑھا دی ہے جہاں معیاری ٹماٹر کی قیمت 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

اتوار کے روز سبزی منڈیوں اور بازاروں کا رخ کرنے والے شہری مہنگے ٹماٹروں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بازار میں ٹماٹر 277 روپے سے 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کم قیمت والا ٹماٹر معیاری نہیں، اس لیے اچھی کوالٹی کا ٹماٹر 400 روپے فی کلو خریدنا مجبوری بن گیا ہے۔

سبزی فروشوں کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات بارڈر کی بندش، رسد میں کمی اور مقامی پیداوار کا کم ہونا ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ کچھ بھی ہو، اس کا براہِ راست بوجھ عام آدمی پر پڑتا ہے، جو پہلے ہی مہنگائی سے شدید متاثر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US